Press Release

 

1st National Table-Talk Exercise to Promote Interagency Cooperation in Pakistan’s Maritime Domain 

 

KARACHI (24 September 2021): United Nations Office on Drugs and Crime (UNODC) Country Office in Pakistan concluded the 1st National Table-Talk Exercise. This four-day exercise was organized in the Movenpick Hotel Karachi. It aimed at addressing the challenges of drugs trafficking and smuggling of contraband items through Pakistan’s coastal areas and maritime domain more effectively. The participating law enforcement agencies included the Anti Narcotics Force, Pakistan Customs and the Pakistan Coast Guards. The exercise was designed to identify challenges, gaps, best practices and lessons-learnt, for enhancing interagency coordination and interoperability in Pakistan’s maritime domain.  

While warmly welcoming the participants at the inaugural session on 21 September 2021, Dr. Jeremy Milsom, Representative UNODC Country Office in Pakistan highlighted the existing and emerging trends of drug trafficking, Human Trafficking and Migrant Smuggling, and smuggling of other contraband items emanating from Afghanistan, and creating governance and security challenges in Pakistan and the wider region. He emphasized the need to improve interagency and regional cooperation, to respond to these challenges more amicably, particularly in the aftermath of recent political changes in Afghanistan.

In his opening remarks, Mr. Akbar Hussain Durrani (Tamgha-e-Imtiaz), Secretary Ministry of Narcotics Control highlighted Pakistan’s crucial role as the first-line of defence against the massive flow of opiates and its derivatives, synthetic drugs and new psychotropic substances through Pakistan – both for domestic consumption and transnational trafficking to rest of the world. He stressed the importance of fully implementing countermeasures, as envisaged in Pakistan’s Anti Narcotics Policy 2019, especially to combat the threats of narcotics abuse in educational settings.

In his opening remarks, Mr. Mark Stroh, the U.S. Consul General Karachi thanked Pakistan for making concerted efforts in counter-narcotics, being the main transit country neighboring Afghanistan. He recognized the major role being played by the Anti Narcotics Force and other counter-narcotics law enforcement agencies in this regard, and the need for enhancing technical capacity – to detect, deter and disrupt drug trafficking proactively. He also appreciated a close and strong relationship between Pakistan and the United States of America in the fight against drug proliferation.

In his opening remarks, Major General Ghulam Shabeer Narejo, Director General Anti Narcotics Force highly appreciated the efforts by UNODC, to bring together important stakeholder for a wholesome view of illicit trafficking and smuggling of various kinds, and to find more practical solutions. He highlighted Pakistan’s major role, to safeguard the international community against the existing and emerging threats of drug trafficking and other transnational organized crime emanating from Afghanistan. He also stressed the need for improving interagency coordination and thanked UNODC for this idea of bringing together all concerned counterparts for open discussion through this exercise.

The exercise was facilitated by International experts from UNODC’s Global Maritime Crime Programme (GMCP). It was also attended by the National Crime Agency of the United Kingdom as an observer. Extensive technical discussions were held among Pakistani maritime law enforcement agencies, around the challenges of illicit trafficking and smuggling and how to address those through an integrated response in the maritime domain. The Director General Anti Narcotics Force chaired the closing session as the Chief Guest. He also distributed completion certificates among all participants.

The event was organized by UNODC Country Office Pakistan under its project entitled ‘Improved National Response against Drugs and Contraband Trafficking in the Maritime Domain’ – funded by the U.S. Department of State’s International Narcotics and Law Enforcement Affairs (INL) Pakistan.

 

 

پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے پہلی نیشنل ٹیبل ٹاک کا انعقاد

کراچی (24 ستمبر 2021): اقوام متحدہ دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم پاکستان کی جانب سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کے راستے منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ اور میری ٹائم کے شعبے میں درپیش دیگر مشکلات کے ازالہ کے سلسلے میں منعقد کی گئی پہلی نیشنل ٹیبل ٹاک اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ چار روزہ ٹیبل ٹاک کا اہتمام موون پک ہوٹل کراچی میں کیا گیا جس میں انٹی نارکوٹکس فورس، پاکستان کسٹمز اور پاکستان کوسٹ گارڈز سمیت قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پاکستان کے میری ٹائم کے شعبے کو درپیش مشکلات اور مختلف حوالوں سے اس میں پائی جانے والی کمی کی نشاندہی کے علاوہ مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون بہتر بنانے اور مل کر کام کرنے کے لئے بہترین مروجہ طریقوں اور سبق آموز تجربات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

21 ستمبر 2021 کو منعقد ہونے والے افتتاحی سیشن میں شرکاء کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں یو این او ڈی سی کنٹری آفس کے نمائندے ڈاکٹر جیریمی مِلسم نے منشیات کی سمگلنگ، انسانی سمگلنگ، مہاجرین کی سمگلنگ، اور افغانستان سے ہونے والی دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کے موجودہ اور ابھرتے ہوئے رجحانات اور ان کی وجہ سے پاکستان اور وسیع تر خطے کے لئے پیدا ہونے والی گورننس اور سلامتی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بالخصوص افغانستان کی حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر ان مشکلات پرموثر جوابی اقدامات کے لئےمتعلقہ اداروں کے درمیان اور علاقائی سطح پر تعاون بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات جناب اکبر حسین درانی (تمغہ امتیاز) نے اپنے ابتدائی کلمات میں پاکستان کے اس انتہائی اہم کردار کو اجاگر کیا جو وہ خود اپنے ملک میں اور دنیا بھر کو سمگل کی جانے والی افیون اور اس سے بنائی جانے والی نشہ آور اشیاء، سنتھیٹک منشیات اور نفسیاتی بیماریاں پیدا کرنے والی نشہ آور اشیاء کی نئی اقسام کی بڑے پیمانے پر سمگلنگ کے خلاف پیش پیش رہتے ہوئے ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی انسدادِ منشیات پالیسی، 2019، میں وضع کئے گئے انسدادی اقدامات پر بھرپور عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا جن میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق خطرات کا خاتمہ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

کراچی میں امریکہ کے قونصل جنرل جناب مارک سٹروہ نے اپنے ابتدائی کلمات میں انسدادِ منشیات کی بھرپور کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جو ہمسایہ ملک افغانستان کے لئے ایک بڑی راہداری ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں انٹی نارکوٹکس فورس اور انسداد منشیات سے متعلق قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی طرف سے ادا کئے جانے والے مرکزی کردار کو سراہا اور اس بات کو تسلیم کیا کہ منشیات کی سمگلنگ کا سراغ لگانے اور اسے روکنے کے لئے تکنیکی استعداد میں بہتری ضروری ہے۔ انہوں نے منشیات کے پھیلاؤ کے خلاف جدوجہد میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان موجود مضبوط اور قریبی تعلق کو سراہا۔

انٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل غلام شبیر نریجو نے اپنے ابتدائی کلمات میں یو این او ڈی سی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا جن کی بدولت مختلف اشیاء کی غیرقانونی سمگلنگ پر ایک کلی نقطہ نظر پیدا کرنے اور مسائل کے عملی حل تلاش کرنے کے لئے اہم متعلقہ فریقوں کو یکجا کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے منشیات کی سمگلنگ اور دیگر منظم بین الاقوامی جرائم کے سلسلے میں افغانستان سے پیدا ہونے والے موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات سے بین الاقوامی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے مرکزی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مختلف متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام متعلقہ فریقوں کو اس گفتگو کے سلسلے میں یکجا کرنے پر یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیبل ٹاک کے سلسلے میں یو این او ڈی سی کے گلوبل میری ٹائم کرائم پروگرام (جی ایم سی پی) سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین نے معاونت فراہم کی۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بطور مبصر اس میں حصہ لیا۔ اس دوران میری ٹائم کے شعبے سے متعلق پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان میری ٹائم کے میدان میں غیرقانونی سمگلنگ کی مشکلات اور باہم مربوط اقدامات کے ذریعے انہیں دور کرنے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس نے اختتامی سیشن میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی اورتمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

ٹیبل ٹاک کا اہتمام یو این او ڈی سی کنٹری آفس پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کے جواب میں قومی سطح پر بہتر جوابی اقدامات سے متعلق اپنے پراجیکٹ کے تحت کیا تھا۔ اس پراجیکٹ کے لئے مالی تعاون امریکی محکمہ خارجہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز (آئی این ایل) پاکستان نے فراہم کیا ہے۔

 

 

For further information, please contact:-

Ms. Rizwana Rahool, Communications Officer, UNODC Pakistan, cell: 0301 8564255, email: rizwana.asad@un.org

24 September 2021

Karachi